بلوچ سرزمین سیاسی رہنماؤں کے حوالے سے زرخیز رہی ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ سرزمین اپنے قدرتی وسائل طویل ساحل سمندر اور جغرافیائی حیثیت کے ساتھ مدبر و فکری سیاسی رہنماوں سے بھی زرخیز رہی ہے۔بلوچ اکابرین نے اپنی سیاسی تربیت تنظیمی عمل اور سنجیدگی سے بلوچستان کی شعوری سیاست کی بنیاد رکھی ہے۔اور یہ بنیاد بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پلیٹ فارم ہے۔بی ایس او کے سابق چیرمین شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ بھی انہی اکابرین میں سے ایک ہے۔اج ہی کے 12 نومبر کو شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ قوم سے جدا ہوئے۔نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں آج 12 نومبر کو شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کررہی ہے۔مرکزی سطح پر تربت میں پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ شرکت کریں گے۔کوئٹہ میں آج 3 بجے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی سیاسی قومی جدوجہد سیاسی کارکنوں و مظلوم قوموں کے لیے مشعل راہ کا کردار ادا کرتا ہے۔سیاسی کارکن شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی سیاسی زندگی پر تحقیق کر کے ان کے کردار کو خود پر طاری کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ وطن کی دفاع اور قومی شناخت کی بقا کے لییضروری ہے۔ کہ بلوچ نوجوان شعوری سیاست سے آشنا ہو۔ اور اس شعوری و فکری سیاسی عمل کا حصہ بننے کیلیے اکابرین کی جدوجہد سے آراستہ ہونا ہوگا۔تاکہ قومی وطن کے تحفظ کرنے میں کامیاب ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی آج قومی قائد ڈاکٹر یاسین بلوچ کی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے جدوجہد کو جاری رکھنے اور نوجوانوں کی سیاسی تربیت کرنے کو شہید کی جدوجہد کی تسلسل قرار دیتے ہوئے جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں