سندھ میں انڈس کانگریس پارٹی کے نام سے ایک نئی جماعت قائم

کراچی: سندھ میں انڈس کانگریس پارٹی کے نام سے ایک نئی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے۔پارٹی کے چیئرمین مصطفی سومرو،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرجگدیش واسوانی اور دیگر بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی چاراکائیوں کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔1940کی قرارداد کی روح کے مطابق ملک کوچلایا جائے،انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی وبنیادی حقوق یرغمال ہیں۔سیاست کوبدنام کیا گیا ہے۔صوبوں اورمرکزکے مابین ایک نیاسیاسی معاہدہ ضروری ہے۔صوبوں میں علیحدگی کی تحریک تب ختم ہوگی جب بنیادی حقوق میسرہونگے۔انہوں نے کہا کہ عوام کووڈیروں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔اب صوبے کے عوام چاہتے ہیں کہ ان کی زمینوں کونہ بیچاجائے۔پیپلزپارٹی کوسندھ کے لوگوں نے اس لئے ووٹ نہیں دیئے تھے کہ وہ صوبہ بیچ دیں۔لگت کوسندھ بنانے کی بات کی جاتی ہے۔سندھ کی زمینیں پہاڑ تک بیچے گئے ہیں۔ بلاول بھٹواورمراد علی شاہ کی کارکردگی زیروہے۔ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں نہیں۔صوبے میں بے روزگاری عروج پر ہے۔اوباڑو کی صنعتوں میں مقامی مزدوروں کا داخلہ بند ہے۔پنجاب سے بسیں بھرکربھرتیاں کی جارہی ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ صنعتوں میں پہلے مقامی مزوروں کو بھرتی کیا جائے۔اوباوڑوکے مزدورروزگارحاصل کرنے کے لئے پنجاب کاڈومیسائیل بنواتے ہیں۔اگرمطالبہ نہیں مانا گیا تواحتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہورمینارپاکستان پر اجتماع کریں گے۔ہم حکومتی اوراپوزیشن جماعتوں کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔چاہتے ہیں کہ ادارے عوام کے خلاف استعمال نہ ہوں۔وزیراعظم کاکوئی وژن نہیں۔ان کی باتوں سے نفرت کی بوآتی ہے۔وہ صرف لیٹرین بنانے کی باتیں کررہے ہیں۔ملکی مسائل کاان کوکوئی ادراک نہیں۔آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہم سب کو آگے آنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں