زمیندار زعفران کی فصل کاشت کریں، جام کمال
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 2سال قبل محکمہ زراعت کی بہتری کیلئے ایک بڑا اقدام اٹھا یا بلکہ زراعت کے شعبے میں بہتری اور اسے فروغ دینے کیلئے بھی برسرپیکار ہیں زراعت کے شعبے میں سب سے مہنگی فصلوں میں سے ایک زعفران ہے اس وقت پانچ گرام زعفران کی قیمت 2سو ڈالر ہے انہوں نے مستونگ،کوئٹہ اور لورالائی کے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اس فصل کو کاشت کریں۔
Load/Hide Comments


