کورونا وائرس لاک ڈاؤن، دیہاڑی دار مزدور طبقہ پریشان

کورونا وائرس لاک ڈاؤن، دیہاڑی دار مزدور طبقہ پریشان
ملک بھر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن، دیہاڑی دار مزدور طبقہ پریشان حال ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث جہاں شہر کی تجارتی و کاروباری مارکیٹ بند ہو گئیں ہیں ویہی روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی کمانے والا مزدور طبقہ بھی سخت پریشان حال دیکھائی دے رہا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں پٹری لگا کر محنت مزدوری کرنے والا محنت کش طبقہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی میں مبتلا دیکھائی دے رہا ہے، کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سلسلے میں جب محنت کشوں سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام کرنے والے سکھر کے سیکڑوں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں اور انکے گھروں میں کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں ہمارے اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں ایسا لگتا ہے کہ حکومت کورونا کے نام پر شہر بند کراکے مزدوروں کو بھوک کی موت میں دھکیل رہی ہے جو اس سے بھی زیادہ اذیت ناک ہے، دیہاڑی والے مزدوروں کے لئے کچھ نہیں سوچا گیا ہے محنت کش طبقے نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے غریب محنت کشوں کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا جائے تاکہ وہ اپنے گھر کا چولہا جلا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں