پاکستان میں موجود 103 امریکی سفارت کاروں کی اکثریت اسلام آباد چھوڑ گئی
اسلام آباد,پاکستان میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ، غیر ملکی سفارت خانوں میں سراسیمگی کا عالم،پاکستان میں موجود 103 امریکی سفارت کاروں کی اکثریت اسلام آباد چھوڑ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 75 امریکی سفارت کاروں نے پاکستان چھوڑا،امریکی سفارت کار اسلام آباد سے AWC کی پرواز 720 سے روانہ ہوئے،امریکی سفارت کار تبلسی،جارجیا روانہ ہوئے۔14 مارچ کو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تمام امریکی سفارتکاروں کو کرونا وائرس کے خطرہ کے پیشِ نظر جانے کی اجازت دی تھی۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ سکاٹ روبنسن نے کہاکہ جو سفارتکار یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اور انکے اہلخانہ وائرس کی وجہ سے زیادہ خطرے میں ہیں یا جنہوں نے جانے کی درخواست کی تھی وہ اس میں شامل ہیں۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہاکہ 22 مارچ کو امریکی سفارتخانے کے سٹاف کو پرائیویٹ کمپنی کے جہاز پر روانہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ جہاز کو روانگی کی اجازت دینے پر پاکستانی حکام کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان میں امریکی سفارتخانہ امریکی شہریوں کو ایمرجنسی ویزہ سروسز مہیا کر رہا ہے۔امریکی شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ سمارٹ ٹریول انرولمنٹ پروگرام میں خود کو رجسٹر کرائیں۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ ے کہاکہ روانگی کے حوالے سے امریکی شہری https//step.state.gov/پر رابطہ کریں۔ ترجمان کے مطابق امریکہ مشکل کے اس وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستانی حکومت کمپنیوں اور عوام کے ساتھ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔