تعلیم کی اہمیت ازل سے ابدتک رہیگی، روحانہ گل کاکڑ
حب (نمائندہ انتخاب)اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے کہا ہے کہ تعلیم کی اہمیت ازل سے ابد تک رہے گی خواہ وہ مذہبی نوعیت کی یا دنیاوی نوعیت کی ھو,ہمیشہ معاشرے کی فلاح و ترقی میں اہم کردار ادا تھا ھے ان خیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ اسکول کولوائی گوٹھ ساکران حب میں ایک نجی کمپنی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اسکول طالبات نے اسسٹنٹ کمشنر کو پلوچی چارد پہنکر تحفے میں پیش کی انہوں نیتعلیم کی افادیت سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی بدولت ہی معاشرے سے جہالت کا خاتمہ ممکن ہے.تعلیم کو ہمیشہ سے اہم مقام حاصل ہے مگر اسلام نیتعلیم کی اہمیت پر خاص زور دیا ہے تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تقریب کے آخر میں اسٹنٹ کمشنر روحانہ گل کاکڑ نے طالبات میں یونیفارم اور اسکول بیگ تقسیم کیے۔


