کوئٹہ،21نان کسٹم پیڈ گاڑیا ں قبضے میں لے لیں گئیں

کوئٹہ:کسٹم اور ٹریفک پولیس نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 21نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں قبضے میں لی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں لینڈ کروزر،بی ایم ڈبلیو، مارک ایکس،سوزکی،ٹیوٹا سمیت دیگر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کسٹم حکام اور ٹریفک پولیس کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی یہ کارروائیاں گزشتہ چار دنوں میں کی گئی جن کے دوران 21نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کوقبضے میں لے لی گئیں کسٹم انسپکٹر فہد ہدایت کاکہناہے کہ کلکٹر کسٹم کی خصوصی ہدایت پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جن میں لینڈ کروزر،بی ایم ڈبلیو، مارک ایکس سمیت دیگر شامل ہیں،انہوں نے کہاکہ کسٹم حکام کی جانب سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا جبکہ انسپکٹرٹریفک پولیس رانا ضمیر کاکہناتھاکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی اظہر اکرم،ایس ایس پی نذیرکرد،ایس پی ٹریفک کوئٹہ سٹی ملک جاوید کی خصوصی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئی جس کے دوران 21گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی بلکہ ممنوعہ نمبرپلیٹس اور کالی شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں