پاکستان کا سفر کرنیوالے 2 فلسطینی کورونا وائرس کا شکار
غزہ: فلسطین کے علاقے غزہ میں حکام نے نوول کورونا وائرس کے پہلے 2 کیسز کی تصدیق کردی۔حکام کے مطابق 2 فلسطینی شہری اس وائرس سے متاثر ہوئے جنہوں نے پاکستان کا سفر کیا تھا اور واپس لوٹنے پر انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ 2007 سے اسرائیلی ناکہ بندی سے محصور ساحلی علاقے غزہ میں غربت کی بلند شرح اور کمزور نظام صحت کے باعث اس وائرس کا پھیلاؤ تباہ کن ہوسکتا ہے۔اس ضمن میں غزہ کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وائرس کیسز کی تصدیق کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا وفد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے غزہ پہنچا۔دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ جن 2 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا انہیں پاکستان سے واپس آنے کے بعد سے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور اس دوران ان کا زیادہ عوام سے رابطہ نہیں ہوا۔
Load/Hide Comments