کیسز110 ہوگئے،دشت کے قریب ہسپتال بنائیں گے چیف سیکرٹری

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کورنا کے کیسز کی تعداد 110 ہوگئی ہے متاثرہ مریضوں کے علاج و معالجے کیلئے ہم نے مزید طبی آلات خریدنے کا فیصلہ کرچکے ہیں تا کہ 500 سے 1000 بندوں کے ٹیسٹ کرنے میں کامیاب ہوجائیں اورہم سروے کا آغاز بھی کریں گے متاثرہ افراد کوالگ کرینگے تاکہ یہ مرض نہ پھیلے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہم نے دشت کے قریب 50 ایکڑ پر کام کا آغاز کرچکے ہیں ایک ہزار آدمیوں کو فوری طور پر رہائش اورعلاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ہسپتال بنارہے ہیں تاکہ کسی بھی آفت کیلئے یہ کارآمد ہو اسی زمین پر 2000 سے 5000 ہزار تک افراد کی رہائش کا بندوبست کرینگے اسی طرح تفتان میں 1000 افراد کیلئے رہائش کیلئے بندوبست کرینگے ہم یہ کام آئندہ 3 ماہ میں ہوگاوائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کریں ایران سے آنے والے افراد جن کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں وہ بھی اپنے گھروالوں سے ایک یا دو مہینے دور رہیں تاکہ اس کے گھروالے محفوظ رہ سکیں عوام کو گھبرانا نہیں ہے بہت سارے انتظامات کرچکے ہیں انجینئر زمرک اچکزئی نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ اس بیماری کو سنجیدہ لیں یورپ میں اس کا مذاق لیا تو وہ بھگت رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں