بلوچستان کے صحافی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں،صادق سنجرانی
اسلام آباد/کوئٹہ :چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہمیشہ صحافیوں کی زیادہ سے زیادہ سرپرستی کی ضرورت ہے، بلوچستان کے صحافی مشکل حالات میں کام کررہے ہیں ملک اور قوم کیلئے صحافی برادری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے ہمیں عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے نوجوان نسل میں کاروبار اور کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاء الرحمان کی قیادت میں بلوچستان کے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینیٹر احمد خان، اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں انکی زیادہ سے زیادہ سرپرستی کی ضرورت ہے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے قانون سازی سمیت دیگر اقدامات پر متعلقہ سٹیک ہولڈز سے مشاورت کریں گے ملک و قوم کیلئے صحافیوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گامیڈیا ریاست کا اہم ستون ہے میڈیا ورکز جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے بلوچستان کی نوجوان نسل باصلاحیت اور قابل ہے ہمیں عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے نوجوان نسل میں کاروبار اور کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں سے مسائل کے حل کے لئے سفارشات بھی طلب کر لیں اور یقین دہانی کرائی کے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی جائیگی۔


