افغانستان میں بم دھماکے، ضلعی پولیس سربراہ سمیت پانچ سیکیورٹی اہلکا رہلاک

کابل: افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں ضلعی پولیس کے سربراہ سمیت پانچ سیکیورٹی اہلکا رہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ فاریاب کے ضلع کرم کول میں ایک پولیس گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس سربراہ سافار رئیس سمیت پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ حکام نے دھماکے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں