تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مافیاز ہیں، بشریٰ رند

کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بلوچستان بشری رندنے کہا ہے کہ بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کاابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے تاہم بازار اور مارکٹیں رات 10بجے تک کھلی رہیں گی۔یہ بات انہوں نے آفیسر کلب کوئٹہ میں پر یس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں کورونا وائرس سے بہت لوگ متاثر ہورہے ہیں عوام احتیاط کریں ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے پنجگور میں کھجور کیپراسیسنگ پلانٹ کی منظوری دی بلوچستان میں مزید سب ڈویژنوں کے قیام کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے 3000ڈاکٹروں کی کنٹریکٹ پر بھرتی جلد کی جائیگی بعض محکمے شروع سے بگڑے ہوئے ہیں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مافیاز ہیں وزیراعلی نے صحت کاقلمدان اس لئے اپنے پاس رکھا ہے کہ مافیازکو کنٹرول کریں وزیر اعلی نے کرپشن کے بعض کیسز خود نیب کو دئیے ہیں حکومت کا عزم ہے کہ قبضہ مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گاان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام یکساں بنیادوں پر ہوں گے صوبے کے مختلف علاقوں میں برف باری سے نمٹنے کیلئے جدید مشنری حاصل کرلی گئی ہے بشری رند کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی وفاقی حکومت کا مسئلہ ہے وزیر اعلیٰ نے اس پر بات کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں