پاکستان کورونا وباء سے مزید18 افراد جاں بحق
اسلام آباد :پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہوگئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 248 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 26 ہزار 674 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 25 ہزار 278 ہو چکی ہیں جبکہ مزید 2 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 265 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں کورونا کے 4 ہزار 99 مریض زیر علاج ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 690 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار 348 مریض زیر علاج ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی۔خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 52 ہے اور اب تک ایک ہزار 318 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 58 ہزار 559 کورونا کیسز ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں مزید 4 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 764 تک پہنچ چکی ہے۔#/s#


