حکمرانوں سے چھٹکاراہی مسائل کا حل ہے،مولانا حیدری

اسلام آباد/کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارہ ہی ملک کے مسائل کا حل ہے عوام مہنگائی اور غربت سے دو چار ہے،ملکی معیشت کی نبضیں ہچکولے کھارہی ہے،علامہ رضوی کا انتقال بڑا سانحہ ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کو نااہل حکمرانوں کے رحم وکرم پہ نہیں چھوڑا جاسکتا انہوں نے کہا کہ کل پشاور کا جلسہ ہر صورت ہوگا اور حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہوگا کہ وہ ناجائز حکمرانی ترک کردیں۔اس موقع پہ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امت مسلمہ کے زوال کی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے ہمیں اتحاد یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ حکمران ریاست مدینہ کے نام پہ عوام کو دھوکہ نہ دیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عوام اس حکومت سے تنگ آچکی ہے یہ حکومت اپنے اقدامات کی وجہ سے خود اپنے پاوں پہ کلہاڑی مار رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں