بی ایس او کے یوم تاسیس پر تمام زونز پروگرامز منعقد کریں،نذیر بلوچ
؎کوئٹہ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا کے 26 نومبر 53ویں یوم تاسیس پر بلوچستان اور تمام زونز میں پروگرامز منعقد ہونگے و قومی اتحاد یکجہتی اور جہد مسلسل کا تجدید عہد کیا جائے گا تمام زونز کو پروگرامز منعقد کرنے کی تاکید کی گئی ہے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن قوم کی شعوری اساس و قومی تحریک کی بنیاد یے بی ایس او بلوچ طلباء کے یکجہتی کے لئے ہر سطح پر کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے بی ایس او نے 53 سالوں میں مختلف نشیب فراز تقسیم در تقسیم و قربانیوں کے ساتھ ہمیشہ قوم کی آواز بنی ہے بی ایس او نے کبھی بھی قومی اصولوں و نظریاتی سیاست پر سودے بازی نہیں کی بی ایس او کے جدوجہد و قربانیوں کے بدولت ہی سرزمین بلوچستان شعور و حقیقی سیاسی عمل کی علامت بن چکی یے بی ایس او کے 53 سالہ جدوجہد اور قربانیوں کے بدولت ہی بلوچستان میں سیاسی کیڈرز پیدا ہوئے اور نظریاتی سیاست کو دوام حاصل ہوئی بلوچ طلباء کے نظریاتی کیڈرز سازی و مستقل سیاسی لیڈرشپ کے فراہمی کے لئے بی ایس او کے قومی پلیٹ فارم پر سیاسی شراکت داری ہی چیلنجز کے مقابلے کے لئے معاون ثابت ہوسکتی بی ایس او نے اختلاف رائے کے باوجود ہمیشہ بلوچ طلباء کے مختلف سطح پر ہونے والے سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے قومی اتحاد و یکجہتی کی بنیاد نظریاتی ہم آہنگی و یکجہتی ہی ہے جب تک نظریاتی یکجہتی کے لئے سیاسی عمل کو مضبوط نہیں کیا جاسکتا وقتی اکھٹ قومی یکجہتی نہیں کہلا سکتی بی ایس او نظریاتی و فکری طور پر بلوچ طلباء کو اتحاد و یکجہتی کی جانب گامزن کررہی یے نظریاتی یکجہتی کے لئے بی ایس او ہر قسم کے قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔


