چین کا ایک بار پھر انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی جدوجہد کا اعتراف
بیجنگ:چین نے ایک بار پھر انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی جدوجہد کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ ہے، سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنیوالوں کو مایوسی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ چین دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے،،سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں، حربے ناکام ہوں گے۔ یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سی پیک کو ناکام کرنے کی بھارتی کوششوں کے ثبوت بھی دے چکے ہیں،پاکستانی ڈوڑئیر میں سی پیک کیخلاف بھارتی سازشوں اور ریاستی دہشتگردی کے تمام ثبوت موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اور مزموم عزائم کو بے نقاب کر چکے۔
Load/Hide Comments


