عوام کے حق حکمرانی کے لیئے جدوجہد کرنا ہمارا وژن ہے،بی این پی
ڈیرہ مراد جمالی:بی این پی نصیرآباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منقعد ہوا کنونیشن کے مہمان خصوصی بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی آغاحسن بلوچ، اعزاز مہمانوں میں رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمد شاہوانی، سینٹرل کمیٹی کے آراکین میرخورشید احمد جمالدینی، میرعبدالغفور مینگل اور میرنزیراحمد کھوسہ تھے اس موقع پر بی این پی نصیر آباد کے سابق صدر میر محمد اسماعیل مینگل،سابق جنرل سیکر ٹری غلا م علی بنگلزئی،ملک محی الدین لہڑی،نیاز احمد سولنگی،مرزا خان مینگل سمیت دیگر موجود تھے کنونیشن میں ضلع نصیرآباد کے کابینہ کا معیار پورا ہونے پر نئی کابینہ کا تشکیل عمل میں لائی گئی اور پارٹی آئین کے مطابق جمہوری انداز میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم پارٹی کونسل آراکین اور ورکرز کے اتفاق رائے سے بلامقابلہ نئی کابینہ کا چناو عمل میں لائی گئی ضلع نصیرآباد کے نئے کابینہ میں ڈاکٹر شاہنواز مینگل ضلعی صدر،میر محمد اسماعیل مینگل سنیئر نائب صدر، محمد مراد عمرانی نائب صدر، ایڈووکیٹ شبیراحمد شیرازی جنرل سیکرٹری، محمد اسحاق انجم ڈپٹی جنرل سیکرٹری، شوکت علی جتک جوائنٹ سیکریٹری، جاوید نازبلوچ فناس سیکرٹری،بی بی صابرہ خواتین سیکرٹری، محمد اسماعیل پراچی سیکرٹری اطلاعات،نیازاحمد سولنگی لیبرسیکرٹری،ڈاکٹر سید مختیاراحمد شاہ پروفیشنل سیکرٹری،ڈاکٹر شوکت علی ہیوئن رائٹس سیکرٹری،اور لیاقت علی کسان ماہی گیری سیکرٹری شامل ہیں نومنتخب کابینہ دو سال کے لیے منتخب کیاگیا ہے اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ،رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہنوانی،سینٹرل کمیٹی کے ممبران میر خورشید احمد جمالدینی،میر عبدالغفور مینگل،میر نذیر احمد کھوسہ،نومنتخب ضلعی صدر ڈاکٹر شاہنواز مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی جمہوری انداز میں بلوچستان کی عوام کے حقوق و حصول کے لیئے جدو جہد کر ہی ہے قائد سردار اختر جان مینگل کی ولولہ قیادت میں عوام جوق در جوق بی این پی میں شامل ہو رہے ہیں بی این پی بلوچستان کے عوام کی حقیقی نمائند ہ جماعت ہے اور عوام کے اپنی تمام تر امیدیں بی این پی ہی سے وابستہ کر رکھی ہیں بلوچستان کے سائل و ساحل،عوام کے حق حکمرانی کے لیئے جدوجہد کرنا ہمارا وژن ہے وسائل ہونے کے باوجود بھی صوبے کی عوام زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم چلے آ رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ نومنتخب کابینہ پارٹی کو مذید فعال اور منظم کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کرینگے اس موقع نومنتخب صدر ڈاکٹر شاہنواز مینگل نے کہاکہ پارٹی کا ضلعی صدر منتخب ہونا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور صدر کا عہد کسی چیلنج سے کم نہیں ہے میں پارٹی کے ورکرز اور قائدین کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہارکیا کیا ہے انشاء اللہ پارٹی کو مذید فعال اور مستحکم کرنے کے لیے اپنے کابینہ کے عہدیداروں کے ساتھ ملکر اپنا کردار ادا کرینگے۔


