کورونا سے بچاؤ کیلیے مہنگا ماسک، قیمت 15 لاکھ روپے

ٹوکیو(انتخاب نیوز) جاپان کی ایک کمپنی نے کورونا وائرس سے بچنے کیلیے بہت ہی خاص قسم کا ماسک تیار کیا ہے جس کی قیمت دس لاکھ ین (تقریباً 15 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے۔ ہاتھ سے بنائے گئے اس ماسک میں 0.7 قیراط ہیرے کے علاوہ 330 سچے موتی اور مہنگے کرسٹل کے 300 سے زائد چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لگائے گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ کے مطابق، یہ ماسک ایک مقامی جاپانی کمپنی ”کوکس کو“ نے تیار کیا ہے جس کا مقصد امیر اور جامہ زیب گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو وسعت دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں