پی ی ٰ ایم کا اتحاد تحریک کی شکل میں ہے،مولانا غفور حیدری

تنگوانی:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سنیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ پی ی ٰ ایم کا اتحاد تحریک کی شکل میں ہے،ہم سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف جمع ہوئے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہمارا بنیادی مسئلہ موجودہ پارلیمنٹ جس کے نتیجے میں بننے والی حکومت ہے۔ موجودہ حکومت ہوا میں ہے حکومت کے پاس عددی اکثریت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔ انہوں نیکہا کہ ڈھائی سال کے عرصے میں حکومت نے مسائل حل نہیں کئے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک کا دیوالابن گیا غریب کی چیخیں نکل گئی صنعت بند تجارت ٹھپ مگر حکومت پھربھی ڈھٹائی سے کہہ رہی سب ٹھیک ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ کرونا عالمی وبا ہے مگر حکومت اس پر سیاست کر رہی ہے۔عمران خان کے اپنے جلسوں میں کرونا نہیں لیکن ہمارے جلوسوں پر پابندی ہے۔مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاکہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے تحریک چلا رہے ہیں تاکہ وہ مستعفی ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں