صارفین دفتر آنے کی بجائے فون پر رابطہ کریں، کیسکو
کوئٹہ:ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) اپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بجلی کے شکایات سے متعلق اپنے متعلقہ سب ڈویژن کے نمبر پر رابطہ کریں کیونکہ کیسکونے قومی مفادکو مدنظررکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیاہے کہ کمپنی کے تمام دفاترمیں عام لوگوں کاداخلہ ممنوع قراردیتے ہوئے صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دفاترآنے کی زحمت نہ کریں بلکہ فون پر رابطہ کرکے اپنی شکایات درج کروائیں اور کیسکواپنے تمام معززصارفین کو یقین دلاتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کمپنی کی خدمات بلاتعطل ا ٓپ تک پہنچتی رہے گی۔تاہم اس دوران کسی بھی انفرادی شکایات کے ازالے کیلئے صوبہ کے تمام علاقوں کے صارفین اپنے متعلقہ سب ڈویژنز کے دفاترکے نمبرزپر رابطہ کرکے اپنی شکایات درج کروائیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ شہرمیں مرکزی کمپلینٹ سینٹر0819201445اور0812829753کے نمبرزپربھی رابطہ کرکے اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں کمپنی اپنے تمام معزز صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ موجود ہ حالات کے پیش نظر اپنے گھروں میں غیر ضروری برقی آلات بندرکھیں اور صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں تاکہ آپ کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائی جاسکے۔ کیسکوآپ کے اس تعاون کا متمنی ہوگا۔