جامعہ بلوچستان کے پروفیسر کوبازیاب کیا جائے، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نزیر بلوچ جامعہ بلوچستان یونٹ کے یونٹ آرگنائزر عاطف رودینی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مستونگ سے جامعہ بلوچستان کے پروفیسرز کی اغواء ہونے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلوچستان میں اساتذہ کرام کا اغواء ہونا المیہ ہے سیکورٹی ادارے اساتذہ کرام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکاہے اعلیٰ حکام اساتذہ کرام کے رہائی کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے اور اساتذہ کو بازیاب کرانے میں کردار ادا کریں بصورت دیگر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اساتذہ کے تحفظ اور بازیابی کیلئے احتجاج کا راستہ اختیار کریگا

اپنا تبصرہ بھیجیں