کرونا وباء کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ایران
اسلام آباد،ایرانی سفارت خانے کے پریس سیکشن نے کہا ہے کہ کرونا وباء کے خلاف پاکستان اور ایران کی حکومتیں ایک دوسرے سے مل کر کام کر رہی ہیں۔اپنے بیان میں ایرانی سفارتخانے کہا کہ پاکستانی زائرین جن کے ویزے کی مدت ختم ہے /ہونے والی ہے یا جو واپس آنا چاہتے ہیں کو واپس بھیجا جاتا ہے۔ ایرانی سفارت خانہ کے مطابق ان زائرین کو ایران میں سکریننگ کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔ ایرانی سفارت خانہ نے کہاکہ ایران میں حکومتی سطح پر آتھورائزیڈ/با اختیار ہسپتال ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں۔ ایرانی سفارت خانہ نے کہاکہ اس سکریننگ اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد وہ ایران کی سرحد پار کر سکتے ہیں۔ایرانی سفارت خانہ نے کہاکہ ان زائرین کو محفوظ حالات میں رکھنا اور گھر واپسی میں مدد فراہم کرنا پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایرانی سفارت خانہ نے کہاکہ ایرانی سفارت خانہ پاکستان میں میڈیا پر جاری ہونے والی غلط خبروں اور معلومات کو گہرائی سے دیکھ رہا ہے۔ایرانی سفارت خانہ کے مطابق میڈیا پر ہونے والا یہ منفی پراپیگنڈا نا قابل قبول ہے،پاکستانی میڈیا سے توقع ہے کہ وہ اس بحران میں حقیقت پسندانہ رویہ اپنائے گا۔ ایرانی سفارت خانہ نے کہاکہ پاکستانی میڈیا بجائے دیگر قوموں کو مورد الزام ٹھرانے کے عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گا اور اپنے عوام کی صحت کو محفوظ بنائے گا۔