کوئٹہ، گیس پریشر کے لیے کمپریسر لگانے پر 30زائد افراد کیخلاف ایف آئی آردرج

کوئٹہ:سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کے آپریشن ونگ کی کوئٹہ کے علاقے عیسی نگری میں کارروائی، کمپریسر استعمال کرنے پر 30 سے زائد لوگوں کے خلاف یاد آئی آر درج کرلیا ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس جی سی کے آپریشن ونگ نے کوئٹہ کے علاقے عیسی نگری میں غیر قانونی کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران 30 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے بلکہ سوئی سدرن گیس کمپنی آپریشن ونگ نے برآمد ہونیوالے کمپریسر ضبط کرلئے ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کمپریسر استعمال کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی, بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر کمپریسر کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی کے بعد کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے, بلکہ غیرقانونی کمپریسر کے استعمال کے باعث کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ درپیش رہتا یے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں