تحریک انصاف کے خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے

گلگت: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد ایوان کے امیدوار ایڈوکیٹ خالد خورشید 22ووٹ لے کر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے۔خالد خورشید کے مد مقابل اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ کو 9 ووٹ ملے۔ امجد ایڈوکیٹ اب گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہونگے۔نومنتخب وزیر اعلیٰ ایڈووکیٹ خالد خورشید گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ 13 استور 1 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔ خالد خورشید ضلع استور کے علاقے رٹو سے تعلق رکھتے ہیں۔ایڈووکیٹ خالد خورشید گلگت بلتستان کے چیف کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ خورشید کے صاحبزادے ہیں۔ خالد خورشید نے 2018میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امجد زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ں ذیر احمد ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے تھے۔گللگت بلتستان اسمبلی کے 33 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالے تھے۔ امجد زیدی نے 18 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ا اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار اور پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے غلام محمد کو 8 ووٹ ملے تھے۔ اسپیکر کے انتخاب کے لیے ڈالے گئے ووٹوں میں سے 6 ووٹ مسترد ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں