زرعی فیڈرز کو 6گھنٹے بجلی کی فراہمی شروع کردی ہے، کیسکو
کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان کے مطابق صوبہ میں موجود تمام دیہی و زرعی فیڈروں کو ریکوری کی بنیادپر بجلی کی فراہمی کے اوقات کارمیں 3گھنٹے کمی کردی گئی تھی اب کیسکونے موجودہ صورتحا ل کے پیش نظر دیہی و زرعی صارفین کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے اُن کے بجلی کی فراہمی کے اوقات کارکو بڑھا کر دوبارہ 6گھنٹے تک کردیاگیاہے۔ لہٰذااب تمام دیہی و زرعی فیڈروں کو اُن کے پرانے شیڈول کے مطابق مختلف اوقات کارمیں 6گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔ تاہم کیسکونے اس دوران تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے غیرضروری برقی آلات بندرکھیں اور صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں۔
Load/Hide Comments