عزیز ماما نے پشتون افغان وطن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا،عالمگیر مندوخیل
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل, جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں ارواشاد عزیز اللہ خان عزیز ماما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیز ماما کے تمام ارمان پشتون افغان وطن کی ترقی و خوشحالی کیلئے تهے. عظیم دانشور، لیکوال و قانون دان ارواشاد عزیز اللہ ماما نے اپنی پوری زندگی فکر باچاخان کو پھیلانے کیلئے وقف کر رکھی تھی انہوں نے سب سے بڑھ کر علم کی روشنی پشتون وطن میں پھیلانے کی بھر پور کوشش کی اور پشتون افغان وطن کے باسیوں کو سامراجیت سے ڈٹ کر لڑنے کا درس دیتے ہوئے فکر باچاخان سے جڑے رہے. انہیں پشتون افغان وطن میں تعلیم ،امن اور عدم تشدد کے پرچار کی پاداش میں زمانہ اقتدار کے حکمرانوں نے زندانوں میں ڈالا لیکن عزیز ماما نے اپنے پکے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے تمام مصائب کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا اور پشتون افغان وطن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا. وہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ان جانبازوں میں سے تھا جنہوں نے ہر اول دستہ فکر باچاخان کے فلسفے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا. پشتون ایس ایف ان کے لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے. عزیز ماما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 3 دسمبر کوئٹہ پریس کلب میں عظیم الشان تعزیتی ریفرنس ہو گی جس سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی و مرکزی قائدین خطاب کرینگے. پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھیوں سے تعزیتی ریفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی تاکید کی جاتی ہے.


