پی ڈی ایم کوئٹہ کا اجلاس، 4دسمبر کو ریلی نکالنے کا اعلان

کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک ضلع کوئٹہ کے اجلاس پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کی صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت کی جانب سے ملتان میں سیاسی رہنماؤں وکارکنوں کی گرفتاری، ان پر تشدد، غیر قانونی مقدمات درج کرنے اور سلیکٹڈ حکومت کے اوچھے ہتکھنڈں کے خلاف ملک بھر میں بروز جمعہ اور اتوار 4اور 6دسمبر کو احتجاج کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ بروز جمعہ 4دسمبر دوپہراڑھائی بجے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائیگا اور ریلی کی شکل میں یہ احتجاجی ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کریگی۔ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے کی تیارے کریں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولوی خورشید احمد، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمدکاکڑ، نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ،مرکزی کمیٹی کے رکن محراب بلوچ،، عوامی نیشنل پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری اخلاق بازئی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائمقام ضلعی صدر ملک محی الدین لہڑی، ضلعی لیبر سیکرٹری علی احمد قمبرانی،پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک ذیشان حسین، ضلعی صدر میر ولی محمد قلندرانی، میر جہانزیب، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی صدر محمد ذکریا ذاکر، قومی وطن پارٹی کے جلیل بازئی اور پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹریز رحمت اللہ صابر، ندا سنگر اور کبیر افغان نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں