خامنہ ای کے بیٹے کی ساس کرونا وائرس میں مبتلا ہو کر ہلاک

تہران،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سب سے چھوٹے بیٹے کی ساس کرونا وائرس میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوگئیں۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق عزت خموشی تہران کے ایک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ رہ سکی۔ عزت خموشی میثم خامنہ ای کی ساس ہیں جو کہ علی خامنہ ای کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق 23049 لوگ کرونا وائرس کا شکار ہیں اور اس کے نتیجے میں 1812 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔کرونا وائرس کے نتیجے میں ایرانی حکومت سے جڑے 16 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں