کوئٹہ،ڈی سی آفس عملے کی ہڑتال کیخلاف عدالت میں پٹیشن دائر

کوئٹہ:کوئٹہ بارکی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں ڈی سی عملے کی ہڑتال کے خلاف پٹیشن دائر کردی گئی۔ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبدالحمید بلوچ نے پٹیشن کی سماعت کی۔پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی سی آفس کا عملہ مسلسل ہڑتال پر ہیں۔ڈی سی آفس کے جوائنٹ سب رجسٹرارکا عملہ کا ہڑتال غیر آئینی ہے۔معزز بینچ نے ڈی سی کوئٹہ،عملے اورحکام کو نوٹسز جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ڈی سی کوئٹہ اور انتظامیہ کل عدالت میں پیش ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں