بلوچستان اسمبلی کا اجلاس میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال کے سوگ میں بغیر کسی کارروائی کے ملتوی
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سابق وزیر اعظم پاکستان اور سابق وزیر اعلی بلوچستان میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال کے سوگ میں بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردیا گیا میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر پیش تعزیتی قرار داد میں اراکین اسمبلی نے ان کو سیاسی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈیڈھ گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر بابر موسی خیل کی زیر صدارت شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے سابق وزیر اعظم پاکستان اور سابق وزیر اعلی بلوچستان کے انتقال پر تعزیتی قرار داد پیش کی، قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ،ملک نصیر شاہوانی،قادر نائل اور صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے میر ظفر اللہ جمالی کی ملک اور صوبے کیلئے سیاسی خدمات کو سراہا،انکا کہنا تھا کہ ظفر اللہ جمالی ہمارے صوبے کیلئے ایک پہاڑ تھے،وہ آج ہم میں نہیں رہے،میر ظفراللہ جمالی ایک شریف النفس انسان تھے،ان کی بلوچستان کیلئے بہت ساری خدمات ہیں، اجلاس میں سابق وزیر اعظم پاکستان اور سابق وزیر اعلی بلوچستان میر ظفر اللہ جمالی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانہ کرائی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر بابر موسی خیل نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کیغیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔


