اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی مشترکہ پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور
اسلام آباد: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی مشترکہ پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق قرارداد ”بین المذاہب، بین الثقافت مذاکرے کی ترویج“ پر پیش کی گئی۔ ترجمان زاہد حفیظ چوہد ری کے مطابق پاکستان اور فلپائن نے قرارداد مشترکہ طور پر پیش کی، قرارداد پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی و احترام، بردباری، پرامن بقائے باہمی کی کاوشوں کی عکاس ہے۔ ترجمان نے کہاکہ کرتارپور راہداری کو قرارداد میں بین المذاہب، بین الثقافت ہم آہنگی کیلئے اہم قدم قرار دیا گیا، آزادی اظہار رائے کیساتھ ذمہ داریوں کے تعین کو بھی قرارداد میں اہم قرار دیا گیا، دنیا بھر میں بڑھتے اسلاموفوبیا زینوفوبیا، عدم برداشت کے تناظر میں قرارداد اہمیت کی حامل ہے
Load/Hide Comments


