کوئٹہ، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 150 دکانیں سیل

کوئٹہ:کوئٹہ میں کوروناوائرس کے تدارک کے پیش نظر دوسرے روز بھی شہر بھر میں لاک ڈاون ہے اور تمام شاپنگ مالز، کاروباری و تجاری مراکز و مارکیٹیں بند اور پبلک ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل ہے کوئٹہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے، شہر میں لوگوں کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ مختلف علاقوں میں دودھ، تندور، میڈیکل اسٹورز، کریانے کی دکانیں کھلی ہیں۔کوئٹہ کے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گزشتہ روز لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 150 سے زائد دکانیں سیل کی گئیں اور 27افراد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔اسسٹنٹ کمشنرکا مزید کہنا تھا کہ حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں