خضدار لیویز آسامیوں کی بھرتیوں کے خلاف متاثرین کا کوئٹہ لانگ مارچ کا آغاز
خضدار (نمائندہ انتخاب) لیویز فورس میں میرٹ کے برخلاف بھرتیوں پرنثار احمد سمیع اللہ نوتانی علی اصغر ولید احمدکی سربراہی میں متاثرین کا خضدار سے کوئٹہ کے لئے لانگ مارچ روانہ۔روانگی سے قبل خضدار پریس کلب کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خضدار لیویز کی بھرتیوں میں بے قاعدگیاں ہوئی ہیں میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو لسٹ سے نکال کر اپنے من پسند امیدواروں کو تعینات کیا گیا ہے اس کے خلاف ہم نے مجبورا خضدار سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کرکے اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں اور میرٹ پر تعیناتی کے لئیجدوجہد جہد کرکے یہ ثابر کرینگے کہ اب نا انصافی اقربا پروری نہیں چلے گی جس کے لئے ہم نے اپنے پاس ثبوت بھی اکھٹے کر چکے ہیں میرٹ کی دعوے دار حکومت کو کہ حالیہ لیویز فورس کے انٹریوز میں اتنے بڑ ے پیمانے پررشوت اور سفارش کے بل بوتے پر تعیناتیاں ہوئیں جس کو کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے مسلسل احتجاج اور پریس کانفرنس کرنے کے کوئی بھی عمل درآمد نہ ہواتو ہم لوگوں نے لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہوگئے جبکہ عدالت عالیہ میں بھی کیس دائر کرکے میرٹ کی بحالی کے لئے جدوجہد کریں گے۔خضدار میں بے روزگاری حد سے زیادہ بڑھ گئی نوجوان دربدر ہیں خالی اسامیوں پر میرٹ کے برخلاف تعیناتیاں ہورہی ہیں لیویز فورس میں میرٹ کے برخلاف بھرتیوں پر نوجوانوں نے پیر کو خضدار سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہو گئے خضدار دریں اثناچیئرمین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار ماسٹر عبدالخالق غلامانی جنرل سیکرٹری مفتی جاوید احمد منصوری مینگل نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپش و کمیشن کے فروغ و میرٹ کی پامالی با صلاحیت تعلیم یافتہ نوجوان ونسل نو کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے خضدار میں حالیہ لیویز بھرتیوں ومیرٹ لسٹ کی اعلیٰ حکام نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیویز میرٹ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے روز گاری عروج پر ہے نوجوان ڈگریاں لیکر دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں بلوچستان میں تمام محکموں میں سینکڑوں پوسٹیں خالی ہیں حکومت صرف اشتہار دیکر پھر انٹریوز ملتوی کرتی ہے جس سے یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے حکومت سراپا احتجاج نوجوانوں کا مسلۂ ہنگامی بنیادوں پر حل کرے انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری ڈی جی لیویز و دیگر ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ خضدار میں حالیہ لیویز بھرتیوں میں متاثرین کی داد رسی کرکے انہیں احتجاج پر مجبور نہ کریں اور حکومت بلوچستان کے تمام بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روز گار فراہم کرے


