گیس میٹر اتار کر لیبارٹری کے نام پر لاکھوں روپے جرمانہ گورکھ دھندہ ہے،جمیعت

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا مفتی عبد الغفور مدنی حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی صالح محمد مولانا مفتی رحمت اللہ اور دیگر نے کہا کہ مختلف علاقوں میں گیس میٹر اتار کر لیبارٹری کے نام پر لاکھوں روپے جرمانہ گورکھ دھندہ ہے میٹرٹمپرنگ میں گیس حکام ہی ملوث ہیں یہ ایک ظالمانہ اور انتہائی غلط روش ہے اس کے خلاف اعلیٰ سطح پر لائحہ عمل طے کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام سے روزگار چھننے اور گیس پریشر کی کمی اور بجلی لوڈ شیڈنگ کے بعد ہرسال گیس میٹرز اتارنے کا منافع بخش کاروبار نے غریب عوام کی چمڑی ادھیڑ دی ہے انہوں نے کہا ایک دن میٹر اتارکر لاکھوں روپے جرمانہ کرتے ہیں دوسرے روز یہی گیس حکام کی ملی بھگت سے لوگ انہیں گھروں کے میٹرزکو ٹمپر کرنے کے باقاعدہ رقم وصول کرتے ہیں یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے اس بے لگام محکمہ کے چند آفسران بند کمروں میں بیٹھ کر کوئٹہ شہر کے عوام کو ذلیل کرنے کے ظالمانہ پالیسیاں بناتے ہیں انہوں نے کہا ایک طرف سے گیس پریشر کی کمی ہے دوسری طرف بھاری بھرکم بلوں اور ناراوا جرمانوں نے عوام کو اپنے گھروں سے گیس کنکشن کاٹنے پر مجبور کیا ہے انہوں نے کہا گیس حکام کی اس روش کے خلاف جمعیت علماء اسلام ایک عوامی جماعت کی حیثیت سے اس عمل کی اجازت نہیں دیتی اور بہت جلد تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ٹھوس لائحہ عمل طے کرے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام میٹرٹمپرنگ اور چوری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے مگر اس کی راہ دکھانے اور بار بار میٹر کو اتارنے کیلئے جواز ڈھونڈ کر اپنی جیبیں گرم کرنے سیاہ دھندے میں ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں