کالعدم تنظیم کیلئے چندہ جمع کرنیوالے 2 ارکان گرفتار

بہاولنگر:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نیکالعدم تنظیم کیلئے چندہ جمع کرنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد محب الرحمن اور عثمان غنی کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ تنظیم کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے جمع شدہ چندہ اور لٹریچر برآمد کر لیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں