ماضی میں مچھ میں لوٹ مار کا بازار لگایا گیا،سرداریارمحمدرند
مچھ :وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سابقہ ادوارتحصیل مچھ میں کرپشن لوٹ مار کا بازار لگایا گیا ہے کروڑوں روپے کی عوامی ترقیاتی منصوبوں کو مبینہ طور پر اپنے حواریوں میں تقسیم کیا اور سرکاری ملازمتوں میں ایک مخصوص طبقے کو ترجیحی بنیاد پر نوازا گیا جس کی وجہ سے غریب عوام درپدر ہوکر رہ گئی ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی مچھ کے رہنما حاجی مولابخش بلوچ کی رہائش گاہ پر کیا جبکہ انکے ہمراہ سردار لیاقت کرد سردار شیر باز خان ساتکزئی میر چنگیز کرد سردار زادہ میر حیات خان ساتکزئی سردار زادہ شائستہ خان ساتکزئی میر اعظم ساتکزئی حاجی تاج محمد سمالانی نوجوانان سمالانی اتحاد مچھ کے رہنما میر گل باران سمالانی خدائے رحیم بلوچ اور قبائلی رہنما میرحاجی منگے خان راہیجہ معتبرین مری قبائل سابقہ کونسلر نوربخش بلوچ واجہ رئیس بلوچ ودیگر علاقائی معززین معتبرین بھی موجود تھے وزیر تعلیم نے اپنے اس دو روزہ دورے کیموقع پر مختلف جاری ترقیاقی اسکیمات کا دورہ بھی کیا اور سردار شیر باز خان ساتکزئی حاجی تاج محمد سمالانی ماما رحیم خان سمالانی کے گھر جاکر ان سے تعزیت کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ سابقہ ادوار کا کرپشن کا یکدم خاتمہ ممکن نہیں ہے انھوں نے ریلوے کوارٹرز اوراراضی پر غیر مقامی قبضوں اور مجرمانہ طور پر منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ایسے استعمال کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اعلی سطح مثبت اٹھانے کا اعادہ کیا بعدازاں مچھ بولان کے معروف سیاسی سماجی و قبائلی شخصیت حاجی غلام سرور تالپور نے اپنے تالپور برادری سمیت سردار یار محمد رند کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور رند پینل میں باقاعدہ شمولیت اور ہر ممکن تعاون کااعلان کیا حاجی سرور تالپور نے کہا کہ پچھلے 25 سالوں سے تالپور برادری کو دیوار سے لگادیا گیا ہے ہمیں اور ہمارے ووٹ کو عزت نہیں دی گئی ہم نے تالپور برادری کے مفاد میں ہر سطح اور پی ٹی آئی اور سردار یار محمد رند کیساتھ شمولیت کا فیصلہ کیا اسموقع پر سردار رند نے نئے شمولیت اختیار کرنے والے شخصیات الحاج محمد یسین تالپور تاج محمد تالپور ظہور تالپور حاجی غلام سرور تالپور حضور بخش تالپور ودیگر برادری کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ ہمیشہ غریب عوام کو سبز باغ دکھاکر ان کا استحصال کیا گیا جس کیوجہ سے لوگ دلبرداشتہ ہوکر جوق درجوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ہم کسی کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں گے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے بلاتفریق اقدامات کیئے جائیں گے انھوں نے کہا کہ مچھ میں تعلیمی اصلاحات ترجیحی بنیادوں پر کی جارہی ہے جلد مڈل اسکول سردار ساتکزئی اور پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا بوائز انٹر کالج مچھ کو ڈگری کالج کا درجہ دیدیا گیا ہے اور جلد گرلز انٹر کالج مچھ کو ڈگری کا درجہ دیدیا جائے زیر تکمیل نیو ہسپتال مچھ کو جلد بحال کیا جائے گا۔


