گوادر کو مکمل سیل کرنے کا منصوبہ، اردگردر باڑ لگانے کا کام شروع
گواد ر:گوادر شہر کی سیکورٹی کیلئے باڑ لگانے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، باڑ لگانے کی تعمیر پشکان چیک پوسٹ سے شروع کیا گیا ہے جو مژانی سے ہوتے ہوئے وشیں ڈور تک کوسٹل ہائی وے گوادر جیونی زیرو پوائنٹ تک مکمل کیا جائیگا،باڑ کی تعمیر کے کیلئے گوادر شہر میں داخلے کیلئے دو انٹری پوائنٹ قائم کئیے جا رہے ہیں جس میں ایک کوسٹل ہائی وے جیونی زیرو پوائنٹ اور دوسرا پشکان روڈ آنکاڑہ پُل شامل ہیں،دونوں چیک پوسٹوں پر جدید قسم کے اسکیننگ مشین نصب کئیے جائیں گے، نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادربخش نے گوادر شہر کی (باڑ) لگانے کا منصوبہ شہری آزادی کے منافی عمل ہے۔ گوادر شہر کی کیوں فنسنگ کی جارہی ہے مقاصد بھی واضح نہیں۔ گوادر شہر کی فنسنگ کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہیکہ کچھ روز قبل گوادر شہر کے ایک حصے کی طرف فنسنگ کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جو قابل تشویش ہے، فنسنگ کا عمل شروع ہونے کے بعد نگور اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور خدشہ ہے کہ اس سے شہریوں کی آزادانہ نقل و حمل محدود ہوکر رہ جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی فنسنگ یا باڑ لگانے کے کیا مقاصد ہیں وہ بھی مخفی رکھے گئے ہیں اس کے علاوہ یہ شہری آزادی کے بھی منافی عمل ہے جسے ہم کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے اس کو منسوخ کیا جائے۔


