شیخ زیدہسپتال کی تین نرسو ں کو تربت میں داخلے پر حراست میں لے لیا
تربت، تربت سے تعلق رکھنے والی شیخ زید ہسپتال کوئٹہ کی 3نرسوں کوتربت میں داخل ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے تحویل میں لے لیا، کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد آئیسولیشن میں رکھاجائے گا اگرتشخیص نہ ہوئی تو گھروں پر رکھ کر قرنطینہ کرایا جائے گا، ذرائع کے مطابق شیخ زیدہسپتال کوئٹہ کی 3نرسیں جن کاتعلق تربت کے نواحی علاقہ ہیرونک سے بتایاجاتاہے، کوئٹہ میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں اور خطرے کے پیش نظر ایک ٹوڈی گاڑی کے ذریعے اپنے علاقہ آرہی تھیں کہ ضلعی انتظامیہ کو اس کی اطلاع ملی توانہیں ضلع کیچ میں داخل ہونے کے بعدتحویل میں لیاگیا، ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق گوکہ ان میں ظاہری طورپر کرونا کے کوئی علامات وآثارنہیں ہیں تاہم مزید تسلی کیلئے ڈاکٹروں کے ذریعے ان کی میڈیکل چیکنگ کرائی جائے گی اگر کرونا کی کوئی علامات پائی گئیں تو انہیں آئیسولیشن میں رکھاجائے گا تاہم اگر کرونا کی کوئی علامات وغیرہ نہ ہوئیں تو احتیاطی تدابیر کے طورپر انہیں ان کے گھروں میں قرنطینہ کرنے کی ہدایات دی جائیں گی۔