بلوچستان حکومت کا کم سزاکے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ:آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ملک محمد یوسف نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام جیلوں میں قیدیوں میں کورونا کے حوالے سے اسکریننگ کی جارہی ہے،،ابھی تک کسی بھی قیدی میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں،،صوبائی حکومت نے عام جرائم میں بند قیدیوں کو خصوصی رعایت دے کررہا کرنے کافیصلہ کیا ہے،یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،،انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے پیش نظر صوبے کی جیلوں میں بند تقریبا 2100قیدیوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے کوئٹہ جیل کے قیدیوں کی اسکریننگ کرلی گئی ہے جبکہ دیگر جیلوں میں اسکریننگ کا عمل جارہی ہے،انہوں نے بتایا کہ ابھی تک صوبے کی جیلوں میں بند کسی قیدی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر صوبائی حکومت نے عام جرائم میں کم سزاکے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے،، ایک دو روز میں قیدیوں کو خصوصی معافی دیکر رہا ئی شروع کردی جائے گی،،آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں قانون کے مطابق پے رول اور جرمانے کی ادائیگی پر ان کی رہائی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں