بلوچستان سے جیالوں کا سمندر اسلام آباد جانے کے لئے تیار ہے،علی مدد جتک

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے، حکومت لاکھوں کے مجمے گو عمران گو کے نعرے لگنے بعد حکومت اخلاقی جرا ت کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے،پی ڈی ایم تحریک کے اگلے مرحلے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں کارکن تیار رہیں، یہ بات انہوں نے اتوار کو ایک بیان میں کہی، حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ گجرنوالا، کراچی، کوئٹہ، ملتان، پشاور اور لاہور کے جلسوں میں عوام کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت نے فیصلہ دے دیا ہے کہ اب حکومت کو جانا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام سے جھوٹ بول کر انکا مینڈیٹ چرایا گیا اڑھائی سالوں میں لاکھوں لوگ کو بے گھر اور بے روزگار کردیا گیا معیشت اور صنعت کو تباہ کردیا گیا آج ملک کا ہر طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے عوام ا ب اس نااہل حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ اگر میرے خلاف 1ہزار لوگ نکل آئے تو میں از خود مستعفی ہوجاؤنگا تو آج عمران خان بنی گالہ سے باہر نکل کردیکھیں کے لاکھو ں کے مجمے گو عمران گو کے نعرے لگا رہے ہیں عمران خان کو چاہیے کہ وہ اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی سالمیت اور بقاء کے لئے خطرہ ہے لہذا سے مزید وقت نہیں دیں گے پی ڈی ایم حکومت خاتمے تک عوامی تحریک جاری رکھے گی اگر کال دی گئی تو بلوچستان سے جیالوں کا سمندر اسلام آباد جانے کے لئے تیار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں