منگچر، برقی قلت سے زمیندار پریشان
منگچر (نمائندہ خصوصی )لاک ڈاون اورایمرجنسی حالات میں دیگر شہروں کے سٹی فیڈروں کو اضافی بجلی فراہم کی جارہی ہے مگرمنگچرسٹی میں 18 گھنٹہ لوڈشیڈنگ جاری ہے چار سے چھ گھنٹے بجلی کی فراہمی میں ٹرپنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے حکام بالا نوٹس لیں عوامی حلقوں کامطالبہ
منگچر سٹی میں 18 گھنٹوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری اورصارفین مشکلات کاسامنا کررہے ہیں دیگر شہروں کےسٹی فیڈروں کو لاک ڈاون کےد وران اضافی بجلی فراہم کی جارہی ہے لیکن منگچر سٹی فیڈر اس سہولت سے محروم ہے جبکہ 18 گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے باوجود چھ سے چار گھنٹوں میں بھی ٹرپنگ کاسلسلہ جاری ہے جس سے صارفین عوام اور تاجروں کو مشکلات درپیش ہے عوامی حلقوں نے کیسکو حکام سے اپیل کی ہے کہ سٹی فیڈر منگچر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے اس کے علاوہ ٹرپنگ کاسلسلہ بھی بند کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو اس لاک ڈاون میں پانی دستیابی ودیگر سہولیات جو بجلی سے منسلک ہے مل سکیں انہوں نے کہاکہ بجلی کی بحران سے عوام شدید کرب وعذاب میں مبتلا ہے وزیر اعلی بلوچستان ۔ چیف کیسکو سمت حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منگچرسٹی کو اضافی بجلی فراہم کی جائے تاکہ عوام اس لاک ڈاون میں خبریں ودیگر معلومات حاصل کرسکیں