امریکہ، کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد1ہزار سے بڑھ گئی

نیویارک:امریکی جونز ہوپکنز یونیورسٹی میں سسٹمز سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز(سی ایس ایس ای)کے مطابق بدھ کو مشرقی وقت کے مطابق رات10:30(جمعرات کو 0230جی ایم ٹی)تک امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1ہزار سے بڑھ گئی ہے۔سی ایس ایس ای کے مطابق ملک میں نوول کرونا وائرس کے باعث 1ہزار31افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فی الحال 68 ہزار572مصدقہ مریض ہیں۔سی ایس ایس ای کے مطابق سب سے زیادہ 366ہلاکتیں ریاست نیویارک میں ہوئیں جن میں سے 280ہلاکتیں نیویارک شہر میں ہوئی ہیں۔ ریاست واشنگٹن میں 133 اور کیلیفورنیا میں 65افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں