بلاول بھٹو زرداری کا ایک بار پھر آئی ایم ایف سے مذاکرات پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا
کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر آئی ایم ایف سے مذاکرات پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کرونا وائرس کی عالمی وبا کا سامنا کررہے ہیں تو حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنی چاہئیں۔جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ پی پی پی کا مؤقف رہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرے، اب جبکہ ہم کرونا وائرس کی عالمی وبا کا سامنا کررہے ہیں تو حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں،کرونا وائرس کے عالمی معاشی صورت حال پر اثرات کے تناظر میں آئی ایم ایف سے ازسر نو شرائط طے ہونا چاہئیں۔
Load/Hide Comments