ہر مقتدی ٹوپی، جائے نماز گھر سے لائے، نمازیوں کے درمیان 3فٹ کا فاصلہ ہوگا، ڈی سی دکی

دکی:ڈی سی دکی قربان علی مگسی نے علماء کرام نمازیوں اور مساجد کے لئے ہدایت جاری کردیں۔جاری کی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ نمازی وضو اپنے گھر کرکے ائیں۔ ٹوپی اور دستار اپنائیں۔ہر مقتدی نماز کے لئے جائے نماز اپنے گھر سے لائیں۔نمازی آپس میں کم ازکم تین فٹ کا فاصلہ رکھیں۔نمازی صرف فرض نماز مسجد میں ادا کریں۔نمازی ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں علماء کرام کرونا کے آگاہی کے لئے زیادہ سے زیادہ اذانیں دیا کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ علماء کرام اپنے خطبوں میں بھی لوگوں کو آگاہی دیں کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور نہ ہی ہجوم بنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں