کوئٹہ، موٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور رکشوں میں آمد ورفت پر پابندی عائد
کوئٹہ:ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ شہر میں ڈبل سواری اور رکشوں میں آنے جانے پر پابندی لگا دی ہے مریضوں ایمر جنسی میں آمد ورفت کی اجازت ہوگی دفعہ 144میں میڈیا ورکرز اور ایمر جنسی سروسز کے افراد مستثنیٰ ہونگے ان خیالات کااظہار میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ شہر میں مکمل لاک ڈاون، کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند ہیں بلاوجہ گلیوں میں گھومنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی شہر میں ڈبل سواری اور رکشوں میں آنے جانے پر پابندی عائد ہوگی مریضوں اور ایمرجنسی میں آمدو رفت کی اجازت ہوگی تندور دودھ دہی پولٹری پرچون میڈیکل اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی دفعہ 144 میں میڈیا ورکرز اور ایمرجنسی سروسز کے افراد مستثنیٰ ہونگے۔
Load/Hide Comments