ڈیرہ اللہ یار، غیرت کے نام پرخاتون قتل
ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار میں شوہر نے مبینہ طور غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ الزام میں آنے والا شخص فرار ہوگیا ڈیرہ اللہ یار کے بی اینڈ آر کالونی میں محراب گولہ نامی شخص نے مبینہ طور غیرت کے نام پر اپنی بیوی حسینہ بی بی کو شارٹ گن سے فائرنگ کرکے قتل کردیا الزام میں آنے والا شخص اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملنے پر ڈیرہ اللہ یار تھانہ کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچائی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش مقتولہ کے ورثاء کے حوالے کی گئی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments