جان محمد گرگناڑی کا اغواء، اے این پی نے بی این پی کے احتجاجی کال کی حمایت کردی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئیر رہنما جان محمد گرگناڑی کی دن دہاڑے اغوا کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ امر انتہائی تشویشناک ہے کہ پرامن سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کیا جارہاہے خوف وہراس کو غالب کر کے سیاسی عمل کو منجمد کرنے کے پیچھے جو عوامل کارفرماہیں اس کے نہ ماضی میں دیر پا نتائج برآمد ہوئے نہ اب اس کے امکانات ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماجان محمد گرگناڑی کی دن دہاڑے اغوا اور تاحال بازیاب نہ ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبے میں ایک بارپھر مذموم مقاصد کے حصول کے لیے اغوا جیسے انسانیت دشمن عملیات کو دوام دیا جارہا ہے جو اس صوبے کی اقدار وروایات کے بر خلاف عمل ہے عوامی نیشنل پارٹی اس ناراوعمل کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور جان محمد گرگناڑی کی جلد باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کر تی ہے بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں کیساتھ اظہارہمدردی کرتے ہوئے کہا گیا کہ چونکہ عوامی نیشنل پارٹی خود اس کرب سے گزررہی ہے اور ہمیں سب سے بڑھ کر اسکا احساس ہے اے این پی بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ احتجاج شیڈول کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں