ملک میں حکومت ہے نہ جمہوریت، ریاست مدینہ کا دعویٰ جھوٹا ہے، حافظ حمداللہ

پشین:جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جولائی 2018کے الیکشن کے خلاف سب سے پہلے جمعیت علمااسلام نے آواز بلند کی اور 24گھنٹے کے اندر تمام پارٹیوں ایم ایم اے مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی نے الیکشن کومسترد کردیا اور مشترکہ اعلامیہ جاری کیا کہ جعلی الیکشن کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا جمعیت علما اسلام نے دو قدم آگیرہا اور جے یو آئی نے ملک بھر میں پندرہ سے زائد ملین مارچ اور اسلام آباد آزادی مارچ کیا دو سال بعد جمعیت علمااسلام کا نعرہ تمام سیاسی پارٹیوں کا نعرہ بنا پی ڈی ایم کا اعلامیہ 26 نکات پر اتفاق کیا میثاق پاکستان کے نام سے اعلامیہ جاری کیا جو 12 نکات پر مشتمل ہے جس میں آئین کے اسلامی دفعات کی تحفظ اسلامی دفعات کی تحفظ آئین کی بالادستی قانون اور عوام کی حکمرانی غیر جمہوری اور نامعلوم قوتوں کی الیکشن میں عدم مداخلت مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ شامل ہے 4 کروڑ سے زیادہ ووٹ لینے والی سیاسی پارٹیاں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف عوام سڑکوں پر ہیں حکومت اور حکومت کی جبر وتسلط کے خلاف ہیں قبل ازوقت الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں حکومت خارجہ پالیسی اور معاشی پالیسی ناکام ہے ملکی معیشت کی شرح پانچ اعشاریہ پچاس سے کم ہوکر صفر ہوکر رہ گیا ہے عمران کی حکومت میں ہندوستان اور مودی نے کشمیر ہڑپ کیا اور کشمیر کے تین حصوں میں تقسیم مقبوضہ کشمیر پر بھارت لداخ پر چین آزاد کشمیر وگلگت بلتستان پاکستان کو دینے اس لئے حکومت کشمیر سے دستبردار ہوا سعودی عرب اور امارات نیہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا چین سے دوستی کو ہمالیہ سے سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھا ہونے کا دعوی کیا پاک چین اکنامک کاریڈور سے پاک چین دوستی معاشی دوستی میں تبدیل ہوا مگر آج سی پیک معطل ہے چین ناراض ایران ناراض ترکی اور ملائشیا ناراض ہے سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرض دینے کا رقم حکومت نے چین سے چودہ فیصد سود پر لے کر سعودی کو قرض واپس کردی جس کی دنیا میں مثال نہیں ہے 73 سالوں میں پہلی دفعہ بھارت کے آرمی چیف نے سعودی عرب اور امارات کا دورہ کیا اور سعودی عرب کے ڈیفنس یونیورسٹی میں لیکچر دیے افغانستان اور ایران کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں پی ڈی ایم موجودہ ناروا اور ناجائز حکومت کو نہیں مانتے وزیر اعظم کے آس پاس آٹا اور چینی چور بیٹھے ہیں حکومت پر چوروں ایک ٹولہ مسلط ہے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا دواں میں چار سو فیصد اضافہ ہوا عمران اپنے والد اکرام اللہ نیازی کا منی ٹریل دیں علیمہ خان کی تلاشی لیا تو ساٹھ ارب روپے اور دوسری بہن سے چالیس ارب روپے برآمد ہوئے جس کو سلائی مشن کی کمائی کہا پرویز خٹک خسرو بختیار جہانگیر ترین پر نیب کے کیسز پر خاموشی ہے پرائم منسٹر کے خلاف خود کیس ہے تین سو کینال کے قبضہ کی زمین پر بنی گالہ بنایا ہے اب تک عدالت میں اجازت نامہ پیش نہیں کرسکیں امریکہ کی عدالت سے سرٹیفائیڈ ناروا شخص ہمارا حکمران نہیں ہوسکتا موجودہ حکومت میں چار دفعہ ختم نبوت اور ناموس رسالت پر حملہ ہوا ہے حکومت ایف اے ٹی ایف کے مطالبے پر ان کے دبا میں آکر ملک میں دینی مدرسوں اور مساجد کو سرکاری کنٹرول میں لے کر سکول یا ہسپتال بنانے کی سازش شروع کیا ہے ریاست مدینہ میں مسجد نبوی کی حیثیت جی ایچ کیو کا تھا ریاست مدینہ میں ایوان صدر اور وزیراعظم ہاس مسجد نبوی تھا اگر مدینہ کی ریاست تشکیل دینی ہے تو اسلامی نظریاتی کونسل کے ہزاروں سفارشات ریٹائرڈ ججز مذہبی اسکالرز اور پارلیمنٹ کے سفارشات کے روشنی میں قانون کو قرآن وسنت کے مطابق بنائیان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پشین کے موقع پر آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر حاجی عبدالقہار لالا قاری زین اللہ ماسٹر فیض الدین مولوی عزیز اللہ مولوی محمد ایوب مفتی حفیظ اللہ کلیم اللہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا ریاست مدینہ کا دعوی جھوٹا ہے جیسا حکومت جھوٹا ہے ملک میں نہ حکومت ہے نہ جمہوریت ہے بلکہ غیراعلانیہ مارشلا نافذ ہے فارن فنڈینگ کیس گورنر اسٹیٹ بینک نے 23 خفیہ اکاونٹ الیکشن کمیشن کو بھیجا ہے 6 سال سے کیس زیرالتوا ہے ملک میں دو پاکستان ہے ایک غریب کا دوسرا عمران زلفی بخاری شیخ رشید شہزاد اکبر مزاری شبلی گل اور فواد چوہدری کا پاکستان ہے پی ڈی ایم قومی خودمختاری آزادی میڈیا کی آزادی اظہار رائے تحریر و تقریر کی آزادی چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈینگ اور خرید وفروخت نہ ہو تحریک انصاف کو یقین ہے کہ پیراشوٹرز علی ظفر سیف نیازی رزاق داود حفیظ شیخ ثانیہ نشتر زلفی گل جیسے لوگوں کو ایوان بالا پہنچانا چاہتے ہیں گراس روٹرز ووٹرز ان کو ووٹ نہیں دینگے اس لئے حکومت شو آف ہینڈز کی بات کررہے حکومت من پسند افراد کو سینٹ لانا چاہتے ہیں آئین کے آرٹیکل 49 زیل شق 2 آرٹیکل218 زیلی شق 1 آرٹیکل 219 ب آرٹیکل 222شق د ان تمام آرٹیکلز کو ایک جگہ ملاکر سینٹ الیکشن کا قبل ازوقت اعلان غیر آئینی اور غیر قانونی ہے جب سیجمعیت علمااسلام یا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف تحریک شروع کیا تونیب حرکت میں آتا ہے آزادی مارچ کے دوران جمعیت علمااسلام کے تنظیم انصارالاسلام کو مودی کے دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس سے تشبیہ دی گئی قائد جمعیت کو را اور ایم آئی سکس بھارت اور اسرائیل کا ایجنٹ کہا نیب کو آمروں نے ہمیشہ سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا نیب نے سیاستدانوں سے انتقام اور کردار کشی کی گئی اور نیب کو سیاسی پارٹیوں کے خلاف استعمال کرتے ہوئے ن لیگ سے ق لیگ بنائی پیپلز پارٹی سے پیٹریاٹ اور ملت پارٹی بنائی گئی نیب ایک بوسیدہ ادارہ ہے سپریم کورٹ کے معزز ججز نے اپنے ریمارکس میں نیب کو انتقامی ادارہ کہا گیا نیب ایسا ادارہ جس کی تعریف صرف نیب چیرمین کررہے عمران نیازی اپنے والد اکرام اللہ نیازی چیرمین نیب اپنے والد عاصم باجوہ کے اثاثے اور عمران نیازی اپنی بہنوں کے ساٹھ اور چالیس ارب کے زرائع آمدن بتائیں نیب کو ان کے بیہودگی بداخلاقی سیاستدانوں کی کردار کشی کرنے پر رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں