نوشکی،ایک شخص نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

نوشکی( نامہ نگار )نوشکی بازار میں واقع ہوٹل میں رہائش پذیر شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی. تفصیلات کے مطابق نوشکی انام بوستان روڈ پر واقع الجہانگیر ہوٹل میں ایک شخص نے پسٹل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہوٹل کے کمرے میں مذکورہ شخص اپنے کم سن لڑکے کے ساتھ رہائش پذیر تھا پولیس نے نعش سول ہسپتال منتقل کر کے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت گلبدین ولد ملامبین کے نام سے ہوا ہے جو نوشکی کلی جمالدینی کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور مذکورہ شخص کے ساتھ رہائش پذیر کم سن لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ انکے والد نے اپنی پسٹل سے فائر کر کے خودکشی کرلیا پولیس نے جائے وقوعہ سے پسٹل بھی برآمد کرکے قبضے میں لیں لیا. اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں