سلیکٹڈحکومت سے استعفی ٰ لیکررہینگے، مولانا واسع

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سلیکٹڈ حکومت سے استعفیٰ لیکر رہے گی جمعیت علما اسلام کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں نصیرآبادقلات اور ژوب ڈویژن میں حکومت مخالف احتجاج کیا جائے گا جمعیت علما اسلام کے صوبائی و قومی اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے جمع کرادئیے ہیں جب پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی تو قومی و صوبائی اسمبلی کے سپیکر کو پیش کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اب حکومت جانے والی ہے اور کوئی بھی قوت سلیکٹڈ حکومت کو بچا نہیں سکتے سلیکٹڈ حکومت کے ترجمانوں کے مفت لنگر جلد بندہونے والی ہے حکومت جانے کے بعد سلیکٹڈ حکمرانوں کے کوئی بھی ترجمان سلیکٹڈ عمران خان کے پاس نہیں ہوں گے کیونکہ یہ سارے وہ لوگ ہے جو صرف مفادات کے وقت ہوتے ہیں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سلیکٹڈ حکمرانوں کے لئے سردرد بن گیا ہے جس کی وجہ سے سلیکٹڈ حکمران پریشان ہے کہ اب پی ڈی ایم کے سربراہ سے کیسے اپنے اپ کو بچانا ہے حکومت اپوزیشن کو این آر او نہیں دے گی بلکہ اب حکومت اپوزیشن سے این آر او مانگ رہی ہے مگر ہم این آر او دینے کیلئے تیار نہیں ہے سلیکٹڈ حکمران کو اب کوئی نہیں بچا سکتے انہوں نے کہاکہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے آئے روز بے روزگار کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے معاملات کو ٹھیک کریں ورنہ اس طرح حالات نہیں چلے گی جمعیت علما اسلام وقت آنے پر حساب لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں نصیرآبادقلات اور ژوب ڈویژن میں حکومت مخالف احتجاج کیا جائے گا جمعیت علما اسلام کے صوبائی و قومی اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے جمع کرادئیے ہیں جب پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی تو قومی و صوبائی اسمبلی کے سپیکر کو پیش کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں